کامیابی کی منزل لگن سے کام کرنے میں ہے ‘ ماڈل و اداکار فیضان قر یشی

منگل 28 مارچ 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) ماڈل وادکار فیضان قر یشی نے کہا ہے کہ کامیابی کی منزل لگن سے کام کرنے میں ہے ‘نئے آنیوالوں کو میرا مشورہے کہ وہ کامیابی کیلئے کبھی شارٹ کٹ کاراستہ نہ اپنائیں ‘ محنت اورلگن سے کام کریں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فیضان قر یشی نے کہا کہ جب آپ منزل کے حصول کیلئے قدرت کے قانون سے ہٹ کر کسی راستے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ لاکھ کوششوں کے باوجود اس منزل کو نہیں پا سکتے اورآپ راستے میں ہی بھٹک جاتے ہیں اور منزل آپ سے کوسوں دور ہو جاتی ہیں۔ اسکے مقابلے میں محنت لگن اور سیدھا راستے پرچل کرحاصل کی جانے والی کامیابی سدا رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کی منزل لگن اور دل جمعی سے کام کرنے سے ہی ملتی ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:10:38