عارفانہ کلام میری پہچان بن چکا ہے ‘ گلوکارہ حنا نصر اللہ

منگل 28 مارچ 2017 13:10

عارفانہ کلام میری پہچان بن چکا ہے ‘ گلوکارہ حنا نصر اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) گلوکارہ حنا نصر اللہ نے کہا ہے کہ عارفانہ کلام میری پہچان بن چکا ہے ، میرے پرستاروں کی اولین خواہش ہوتی ہے کہ میں فوک گلوکاری کے ساتھ عارفانہ کلام کو زیادہ سے زیادہ وقت دوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں حنا نصر اللہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ بڑے تھوڑے وقت میں خدا نے مجھے عزت اور شہرت عطا فرمائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گانا بڑا مشکل فن ہے اور میں آج بھی اس شعبے میں خود کو ایک طالبعلم تصور کرتی ہوں اور ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں ۔ نوجوان نسل کو شوقیہ گلوکاروں کو موسیقی کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس شعبے میں آنا چاہیے ‘چھی اور سریلی آواز خدا کی دین ہے ، تمام سینئر گلوکار میرے آئیڈیل ہیں ، میں نے ان سے بڑا کچھ سیکھا ہے ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:10:39