اکرم راہی جیسا گلوکار بننا چاہتا ہوں،ساجدراہی

منگل 28 مارچ 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)نئے ابھرتے ہوئے گلوکار ساجد راہی کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف گلوکار اکرم راہی کے جیسا بننا چاہتے ہیں،ایک ملاقات کے دوران ساجدراہی نے بتایا کہ محکمہ پولیس کی ملازمت کی وجہ سے وہ باقاعدگی سے موسیقی کی تربیت توحاصل نہ کرسکے ،لیکن شوق اور جذبہ ماند نہ پڑسکا،ساجدراہی نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے نئے آڈیوالبم کے معورف شاعر ساحرقریشی کی خدمات حاصل کی ہیں ،جس کے لئے وہ ان دنوں مقامی میوزک اکیڈمی میں باقاعدگی کیساتھ ساحرقریشی کے لکھے ہوئے گیتوں کی ریہرسل کررہے ہیں،
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:10:40