بالی ووڈ ‘ انوشکا شرما نے داکاری کے بعد پروڈیوسر کے طور پر بھی کامیابی حاصل کرلی

منگل 28 مارچ 2017 13:10

بالی ووڈ ‘ انوشکا شرما نے داکاری کے بعد  پروڈیوسر کے طور پر بھی کامیابی حاصل کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ انوشکا شرما نے داکاری کے بعد ایک پروڈیوسر کے طور پر بھی کامیابی حاصل کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اداکار ہ کے بعد اب پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی چھوٹے بجٹ کی رومانوی فلم پھلوری نے پہلے ہی ہفتے 15 کروڑروپے کما کرفلم کو کامیاب بنادیا۔ فلم بینوں کی جانب سے بطور پروڈیوسر انوشکا شرما کے کام کو بھی خوب سراہا گیا ہے جب کہ فلم میں ان کی جانب سے نبھایا گیا بھوت کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ اس سے قبل بھی اداکارہ نے بحیثیت پروڈیوسر این ایچ 10 بنائی تھی جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور ناقدین کی جانب سے اس فلم کو کافی سراہا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:10:40

Rlated Stars :