کپل شرما شو کے تین اہم اداکاروں نے شو چھوڑنے کا اعلان کردیا‘ کپل شرما پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے

منگل 28 مارچ 2017 13:12

کپل شرما شو کے تین اہم اداکاروں نے شو چھوڑنے کا اعلان کردیا‘ کپل شرما پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کے بعد 3 اہم اداکاروں سنیل گروور، چندن پر بھارکر اور علی اصغر نے شو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو کی شوٹنگ کے دوران ضبط نہ رکھ سکے اور اپنے ساتھیوں کی عدم موجودگی کے باعث سیٹ پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رو دئیے۔

(جاری ہے)

"دی کپل شرما شو"کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کے بعد 3 اہم اداکاروں سنیل گروور، چندن پر بھارکر اور علی اصغر نے شو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ دنوں کپل کو سٹار کاسٹ کے بغیر ہی شوٹنگ کرانی پڑی ، شوٹنگ کے دوران اداکار منوج باجپائی اور تاپسی پنوں سے بات چیت کرتے ہوئے افسردہ نظر آئے اور اپنارنگ نہ جماسکے ۔ریکارڈنگ کے اختتام پر ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوااور وہ پھوٹ پھوٹ کر روپڑے ۔ منوج نے انہیں گلے لگا کر دلاسا دیا اور جلد معاملات حل ہونے کا عندیہ دیا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:12:53