فلم 'بیگم جان' کا اسکرپٹ ایسا تھا کہ اس میں کام کرنے پرمجبورہوگئی، ودیا بالن

منگل 28 مارچ 2017 13:19

فلم 'بیگم جان' کا اسکرپٹ ایسا تھا کہ اس میں کام کرنے پرمجبورہوگئی، ودیا بالن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) : بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ فلم 'بیگم جان' کا اسکرپٹ ایسا تھا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے پر مجبور ہوگئیں۔فلم 'بیگم جان' میں ودیا بالن ایک کوٹھے کی میڈم کا کردار ادا کررہی ہیں، جو تقسیم ہند کے باعث متاثر ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ودیا بالن کا اس کردار کو سائن کرنے کے حوالے سے کہنا تھا 'فلم کا اسکرپٹ اتنا مضبوط تھا کہ میں اس میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئی، میں نے بیگم جان کے کردار کو سمجھنے کے لیے اس پر بہت غور کیا، وہ کہاں سے آئی تھیں، وہ کیسی تھیں، میں نے یہ سب جانا'.فلموں کے انتخاب کے حوالے سے ودیا بالن نے بتایا، 'میں نے کبھی نہیں سوچا کہ یہ فلم صحیح ہے، میں ہمیشہ یہ سوچتی ہوں کہ اگر میں خود فلم دیکھتی تو کیا یہ مجھے پسند آتی اور اس کے بعد ہی میں فلم سائن کرلیتی ہوں'.اس فلم کا حال ہی میں پہلا ٹریلر بھی لانچ کیا گیا، جس میں ودیا بالن نے اپنی مضبوط اداکاری کا مظاہرہ کیا.فلم 'بیگم جان' کی کہانی پاکستان اور ہندوستان کی سرحد کے درمیان بنے ایک کوٹھے کی ہے، جسے سرحد کی لکیر کھینچے جانے کے باعث تباہ کرنا پڑا اور اس دوران بیگم جان نے اپنے کوٹھے کے لیے جنگ کی.خیال رہے کہ ودیا بالن کو اپنی شاندار اداکاری کے لیے اب تک 2 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے، جن میں ان کی فلم 'ڈرٹی پکچر' اور 'کہانی' شامل ہیں.

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:19:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :