اداکار سلمان خان فلم’’جڑواں‘‘کے سیکوئیل میں نظر آئیں گے

بدھ 29 مارچ 2017 14:12

اداکار سلمان خان فلم’’جڑواں‘‘کے سیکوئیل میں نظر آئیں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) اداکار سلمان خان اپنی مشہور فلم’’جڑواں‘‘کے سیکوئیل میں نظر آئیں گے۔بالی وڈ ذرائع کے مطابق فلم ’’جڑواں‘‘کو بنانے والے ڈیوڈ دھون جو اپنے بیٹے ورون دھون کو لے کر اس کا سیکوئیل ’’جڑواں ٹو ‘‘بنانے جا رہے ہیں نے کہا ہے کہ سلمان خان بڑا دل والا ہے انہوں نے ان کو فلم کے ایک گانے میں نمودار ہونے کے لئے کہا جو انہوں نے فوری قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ نے کہاکہ وہ سیکوئیل میں اوریجنل فلم کے دو مشہور گانے’’ اونچی ہے بلڈنگ ‘‘اور ’’ٹن ٹنا ٹن تارا‘‘ دوبارہ فلما رہے ہیں جن میں سے ایک میں سلمان خان نظر آئیں گے۔فلم میں ورون کے مقابل جیکولین فرننڈس اور تاپسی پنو ہیں۔

وقت اشاعت : 29/03/2017 - 14:12:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :