بھارتی عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

پیر 3 اپریل 2017 17:44

بھارتی عدالت نے راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء) ہندوئوں کی مشہور مقدس کتاب رامائنا لکھنے والے بابا والمکی کے بارے میں قابل اعتراض بات کرنے پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو گرفتار کر نے کیلئے عدالت نے وارنٹ جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نجی چینل کے پروگرام میں راکھی ساونت نے گزشتہ سال بابا والمکی کے خلا ف بیان دے کر لاکھوں ہندو مداحوںکی دل آزاری کی جس پر ان کے خلاف درخواست دی گئی اور 9مارچ کو وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا ۔

لدھیانہ پولیس کی دو ممبران پر مشتمل ٹیم راکھی ساونت کو گرفتار کرنے کیلئے ممبئی روانہ ہو ئی ۔واضح رہے کہ راکھی ساونت 9مارچ کو عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود وہاں نہیں گئیں جس پر عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتار ی جاری کردئیے ۔
وقت اشاعت : 03/04/2017 - 17:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :