نئی فلم میں اداکار سلمان خان کے بیٹے کے کردار کے لئے نئے چہروںکا آڈیشنشروع

جمعہ 7 اپریل 2017 22:30

نئی فلم میں اداکار سلمان خان کے بیٹے کے کردار کے لئے نئے چہروںکا آڈیشنشروع
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) بالی وڈ کوریو گرافر و ہدایتکار ریمو ڈی سوزا نے نئی فلم میں اداکار سلمان خان کے بیٹے کے کردار کے لئے نئے چہروںکا آڈیشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کوریو گرافر و ہدایتکار ریمو ڈی سوزا اپنی نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا میں اداکار سلمان خان 13 سالہ بیٹے کے والد کا کردار نبھائیں گے،بیٹے کے کردار کے لئے ریمو ڈی سوزا نے نئے چہروں کے آڈیشن کا آغاز کر دیا ہے،یہ فلم رقص پر مبنی ہو گی،فلم میں رقص کا مظاہرہ کرنے سے قبل اداکار ان دنوں رقص کی خصوصی تربیت لے رہے ہیں تاکہ اس کردار میں بخوبی خود کو ڈھال لیں،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔ ۔

وقت اشاعت : 07/04/2017 - 22:30:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :