عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ سکندر ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں ‘ متیرا

بولڈا داکارہ ہونے کی چھاپ لگا دی گئی ،پراجیکٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق کردار نبھاتی ہوں

پیر 12 جون 2017 12:50

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ سکندر ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں ‘ متیرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) اداکار متیرا نے کہا ہے کہ میری فلم ’’ سکندر ‘‘ عید الاضحی پر ریلیز ہو گی جس میں مرکزی ادا کررہی ہوں ، میرے اوپر بولڈا داکارہ ہونے کی چھاپ لگا دی گئی ہے حالانکہ میں کسی بھی پراجیکٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق کردار نبھاتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ ’’ سکندر ‘‘میں منفرد نوعیت کا کردار ادا کر رہی ہوں جسے میرے پرستار یقینا پسند کریں گے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ میں صرف بولڈ کردار نبھاتی ہوں بلکہہمیشہ ڈیمانڈ کے مطابق کردار نبھایا ہے جسے ہمیشہ غلط رنگ دیا گیا ۔متیرا نے کہا کہ اپنی نئی فلم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور قوی امیدہے کہ میرے پرستار میرے کردار کو سراہیں گے۔

وقت اشاعت : 12/06/2017 - 12:50:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :