اداکارہ متیرا کی ’’ناگن‘‘ کے ساتھ واپسی

اس سیریل نتں ناگن، چڑیلوں اور دیگر مافوق الفطرت چیزوں کے درمیان سخت جنگ دکھائی گئی ہے یہ شو بہت ہی مختلف ہے، جو مافوق الفطرت کرداروں کے ساتھ سیاست اور اقتدار کی جنگ پر مبنی ہے‘متیرا

جمعرات 28 ستمبر 2017 12:11

اداکارہ متیرا کی ’’ناگن‘‘ کے ساتھ واپسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء)میزبان و اداکارہ متیرا کی فلم’’بلائنڈ لًو‘ Love (Blind ) تو پاکستانی باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہ ہوسکی، تاہم وہ ایک ایسے پراجیکٹ کے ساتھ واپس آئی ہیں، جو یقینی طور پر پاکستانی ٹی وی اسکرینز کے لیے نیا ہے۔متیرا کو مافوق الفطرت کرداروں پر مشتمل سیریل’’ناگن‘‘ میں دیکھا جاسکتا ہے، جسے پاکستان کا’’گیمز آف تھرونز‘‘ کہا جاسکتا ہے۔

متیرا نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شو بہت ہی مختلف ہے، جو مافوق الفطرت کرداروں کے ساتھ سیاست اور اقتدار کی جنگ پر مبنی ہے۔اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے متیرا نے کہاکہ میں مستانی کا کردار کر رہی ہوں، جو خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہے لیکن اصل میں بہت چالاک ہے، اسے ڈرامہ پسند ہے، وہ غلبہ اور اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

کہانی کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے متیرا نے کہا کہ دنیا پر ناگنوں اور نیولوں کا قبضہ ہوتا ہے، جو اقتدار کی جنگ لڑتے ہیں، 'میں ایک نیولا ہوں گی۔’’ناگن‘‘ کی ہدایات شاہ بلال دے رہے ہیں جبکہ اسے افتخار احمد عثمانی نے تحریر کیا ہے۔متیرا کے ساتھ ساتھ اس میں کاشف محمود، جاناں ملک، حارب فاروق، ضیاء خان اور فضہ علی بھی شامل ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک بالکل نیا سیریل ہے، اس میں ناگن، چڑیلوں اور دیگر مافوق الفطرت چیزوں کے درمیان سخت جنگ دکھائی گئی ہے، اس میں لالچ، طاقت، خوبصورتی، محبت، غرض ہر چیز شامل ہے۔
وقت اشاعت : 28/09/2017 - 12:11:12

Rlated Stars :