متھیرا ہدایتکار ابوعلیحہ کی فلم عارفہ میں ایک منفرد کردار میں جلوہ گرہونگی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 اکتوبر 2017 15:04

متھیرا ہدایتکار ابوعلیحہ کی فلم عارفہ میں ایک منفرد کردار میں جلوہ گرہونگی

کراچی ( شوبز ڈیسک) بےباک اور بولڈ مناظر عکس بند کرانے کے لئے مشہور فلم اسٹار متھیرا دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم "عارفہ" میں پہلی مرتبہ ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ شوبز ذرائع کے مطابق متھیرا فلم "عارفہ" میں پھولن کا کردار ادا کررہی ہے جو فلم کے مرکزی ولن "داور" کی محبوبہ ہیں۔

(جاری ہے)

داور کا کردار کہنہ مشق اداکار شارق محمود نے نبھایا ہے جو اس سے قبل مزاحیہ اداکاری کے لئے جانے جاتے ہیں، ان کی بطور منفی کردار یہ پہلی فلم ہے۔

عارفہ فلم چونکہ اسی کی دہائی کے ایک سانحے پر مبنی ہے تو متھیرا کا کردار گھریلو لڑکی کا ہے اور فلم میں وہ ناظرین کو سادہ شلوار قمیض اور دوپٹے میں ملبوس دکھائی دے گی۔
فلم عارفہ سوشل میڈیا کے معروف لکھاری "ابوعلیحہ" کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے جو دسمبر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 16/10/2017 - 15:04:36

Rlated Stars :