متھیرا نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

جس جہنم سے میں گزری ہوں وہ صرف میں ہی جانتی ہوں ‘اداکارہ متھیرا

بدھ 31 جنوری 2018 12:16

متھیرا نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء)گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی مگر اب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹس پر اس کی تصدیق کردی ہے۔2013 میں ایک پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی متھیرا نے ڈان امیجز کو گزشتہ ہفتے انٹرویو میں شادی میں مسائل کا اعتراف تو کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ طلاق کی خبریں غلط ہیں۔

مگر اب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹس میں طلاق کا اعلان کیا اور سابق شوہر سے محبت کے ساتھ ساتھ رشتے پر پچھتاوے کا اظہار بھی کیا۔انہوں اپنے سابق شوہر کو انسٹاگرام پر لکھاکہ میں نے شادی برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی، یہ آسان نہیں تھا اور ہاں لوگ مجھے اس معاشرے میں غلط ہی سمجھیں گے کیونکہ یہاں خواتین پر ہی ہمیشہ الزام عائد کیا جاتا ہے، تو ہاں طلاق ہوچکی ہے، جس جہنم سے میں گزری ہوں وہ صرف میں ہی جانتی ہوں اور مجھے کسی کو اس سے آگاہ کرنے کی ضرورت نہیں، میں خود اپنی ذات اور بچے کو اس مشکل وقت میں سپورٹ کرتی رہی اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی، میں تم سے محبت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی، چاہے تم مجھے محبت نہ کرو۔

(جاری ہے)

متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا میری زندگی ہے اور بس، میں اب محبت بھرے الفاظ پر مزید اعتبار نہیں کروں گی، میں ہار گئی فلنٹ، میں ہمیشہ کہتی تھی کہ میں تمہارے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی مگر آج تم نے مجھے کاٹ دیا اور میرے لیے کوئی آپشن نہیں چھوڑا۔ اب کوئی واپسی نہیں، اپنی آزادی پر مبارک ہو فلنٹ جے۔
وقت اشاعت : 31/01/2018 - 12:16:37

Rlated Stars :