اداکارہ متیرا اپنی فلم” سکندر “کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کرنے لگیں

پیر 19 ستمبر 2016 13:10

اداکارہ متیرا اپنی فلم” سکندر “کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کرنے لگیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء ) اداکارہ متیرا اپنی فلم” سکندر “کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ متیرا اداکار وہدایتکار معمررانا کی فلم ”سکندر “میں مرکز ی کردار ادا کررہی ہیں اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے تاہم معمر رانا اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اداکارہ متیرا انتظار کی سولی پر لٹک کر بے چینی سے اپنی فلم کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں متیرا کے ہمراہ معمر رانا ، حیا ء سہگل ، ندیم بیگ ، سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔یاد رہے کہ ہال ہی میں متیرا کی فلم ”بلائنڈ لو “ریلیز ہوئی تھی جوسرکٹ میں مناسب بزنس کرنے میں کامیاب رہی ۔

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 13:10:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :