فن کسی کی میراث نہیں‘گلوکارہ متیرا

ڈگری ڈگری ہوتی ہے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ڈگری نہیں

پیر 24 اکتوبر 2016 11:53

فن کسی کی میراث نہیں‘گلوکارہ متیرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) گلوکارہ و اداکارہ متیرا نے کہاہے کہ فن کسی کی میراث نہیں-ڈگری ڈگری ہوتی ہے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ڈگری نہیںیہ ایک فنی صلاحیت ہے ۔شوبز انڈسٹری میں جتنے بھی نامور فنکار٬ گلوکار٬ موسیقار٬ رائٹر٬ ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سامنے آئے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں متیرا نے کہا کہ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں مگر اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ اور فلم میکنگ کو پڑھایا جانے لگا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے شوبز انڈسٹری میں آنے کے خواہشمند لوگوں کوکسی حد تک کیرئیر کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
وقت اشاعت : 24/10/2016 - 11:53:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :