فلموں اور ڈراموں میںمنفر د مقام رکھتی ہوں‘ماورہ حسین

پیر 22 مئی 2017 13:29

فلموں اور ڈراموں میںمنفر د مقام رکھتی ہوں‘ماورہ حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں میںمنفر د مقام رکھتی ہوں ‘فلموں کے مقابلے میں ڈراموں میں کام کر نے کا زیادہ مزہ آتا ہے ‘ میں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

وقت اشاعت : 22/05/2017 - 13:29:45

Rlated Stars :