اداکارہ ماروا حسین نے زندگی کی 25بہاریں دیکھ لیں

محرم الحرام کے احترام میں سالگرہ کی تقریب ملتوی ، 10محرم کے بعد کیک کاٹیں گی

بدھ 27 ستمبر 2017 12:53

اداکارہ ماروا حسین نے زندگی کی 25بہاریں دیکھ لیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) اداکارہ ماروا حسین نے زندگی کی 25بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ 10محرم الحرام کے بعد منائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماروا حسین کی آج ( جمعرات) 25 ویں سالگرہ ہے، وہ 28ستمبر 1992ء کو پشاور میں پیدا ہوئیں اور بطور اداکارہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ فلموں میں بھی اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔ان کی دوسری بہن عروہ حسین بھی شوبز کی دنیا کی معروف اداکارہ ہیں ۔ اداکارہ ماروا حسین نے اپنی سالگرہ کی تقریب محرم الحرام کے احترام میں ملتوی کر دی ہے اور 10محرم کے بعد اپنی 25ویں سالگرہ کا کیک اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ کاٹیں گی۔

وقت اشاعت : 27/09/2017 - 12:53:01

Rlated Stars :