ماورا حسین نے محرم الحرام کے احترام میں 25 ویں سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی

جمعرات 28 ستمبر 2017 13:04

ماورا حسین نے محرم الحرام کے احترام میں 25 ویں سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) پاکستانی اداکارہ ماروا حسین 25برس کی ہو گئیں مگر سالگرہ 10محرم الحرام کے بعد منائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماروا حسین 28ستمبر 1992ء کو پشاور میں پیدا ہوئیں اور بطور اداکارہ ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ فلموں میں بھی اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔ان کی دوسری بہن عروہ حسین بھی شوبز کی دنیا کی معروف اداکارہ ہیں۔ اداکارہ ماروا حسین نے اپنی سالگرہ کی تقریب محرم الحرام کے احترام میں ملتوی کر دی ہے اور 10محرم کے بعد اپنی 25ویں سالگرہ کا کیک اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ کاٹیں گی۔

وقت اشاعت : 28/09/2017 - 13:04:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :