نوجوان ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں نے فلم انڈسٹری کی بحالی کا بیڑہ اٹھا لیا ، 2018ء میں انڈسٹری اچھے مقام پر ہو گی ‘ ماروا حسین

بدھ 11 جنوری 2017 13:06

نوجوان ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں نے فلم انڈسٹری کی بحالی کا بیڑہ اٹھا لیا ، 2018ء میں انڈسٹری اچھے مقام پر ہو گی ‘ ماروا حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) اداکارہ ماروا حسین نے کہاہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی زوالی کا باعث اس کے اپنے تھے اور اب اس کو دوبارہ اصل مقام پر واپس لانے کے لئے نوجوان ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں نے بیڑہ اٹھا لیا ہے اور مجھے امید ہے کہ جس طرح سے کراچی میں فلمیں بننے کا سلسلہ جاری ہے فلم انڈسٹری سال 2018ء ایک اچھے مقام پر واپس آجائے گی ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی قابل اعتراض بات نہیں کیونکہ فن اور سیاست دو علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت میں انتہا پرست جماعتیں سیاست اور فن کو یکجا کر کے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے مخالفت کرتی ہیں جو کسی طور پر بھی درست نہیں ۔ ماروا حسین نے کہا کہ جب بھی بھارتی فنکار پاکستان آتے ہیں تو ہم ان کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں اور مہمان نوازی کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔

اسی طرح جب ہمارے فنکار بھارت میں جائیں تو وہاں انہیں بھی اسی طرح کی عزت ملنی چاہیے جس طرح ہم بھارتی فنکاروں کو دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فنکار سرحدوں سے بالا تر ہوتے ہیں ، پاکستان اور بھارت کے فنکار دونوں ملکوں کے درمیان امن کے سفیر کا کردار بخوبی ادا کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 13:06:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :