ماورا حسین جلد اپنے ڈرامے سمی کے ساتھ ٹی وی پر واپسی اختیار کریں گی

ڈرامے میں غیرت کے نام پر قتل جیسے موضوع کو پیش کیا جائے گا

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:45

ماورا حسین جلد اپنے ڈرامے سمی کے ساتھ ٹی وی پر واپسی اختیار کریں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین جلد اپنے ڈرامے سمی کے ساتھ ٹی وی پر واپسی اختیار کریں گی ،ْاس ڈرامے میں غیرت کے نام پر قتل جیسے موضوع کو پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر مومنہ درید نے بتایا کہ یہ ڈرامہ تفریح کے ساتھ معلوماتی بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈرامے میں کارو کاری اور غیرت کے نام پر قتل جیسے مسائل کو پیش کیا گیا ،ْ اس کے علاوہ اس ڈرامے میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی اگاہی دی جائیگی اس ڈرامے کی کہانی کافی انٹرٹیننگ ہے ،ْتاہم ساتھ ہی یہ مسائل کو بھی عوام کے سامنے پیش کریگی ،ْ اس کا حل بتائی گی، اور امید ہے کہ یہ پاکستان میں لڑکیوں کو ان کے ساتھ غلط ہونے پر اپنی آواز اٹھانے کا حوصلہ بھی دے۔

(جاری ہے)

ماورا حسین کے مطابق سماجی مسائل میرے اور آپ کے بارے میں نہیں، جیسے کراچی کی عوام پانی کی کمی کا مسئلہ بیان کرے، ہمیں اس کی اصل وجہ تک پہنچنا چاہیے، دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو ہم سے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے پاس ہمارے جیسی آزادی نہیں ہوتی، مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اگر میں ڈراموں میں کام نہ کرتی تو شاید مجھے ان کی حالت زار کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہوتا، تو ظاہر ہے اس پلیٹ فارم سے شعور پیدا ہورہا ہے، پھر چاہے کسی ایک کو ہی ملے۔
وقت اشاعت : 21/01/2017 - 11:45:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :