مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری
فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ 19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
جمعہ 22 جولائی 2016 12:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جولائی ۔2016ء) پاکستانی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے والد جاوید شیخ کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کا مزاح سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں مومل شیخ کے ساتھ بولی وڈ اداکارہ ڈیانا پینٹی، ابھے دیول اور جمی شیرگل اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ڈیانا پینٹی نے تمام توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی۔
واضح رہے کہ ڈیانا کی بولی وڈ میں یہ دوسری فلم ہے، ان کی پہلی فلم ’کوکٹیل‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ فلموں سے وقفہ لے لیا تھا۔اس فلم میں ڈیانا نے ’ہیپی‘ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں۔(جاری ہے)
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہیپی اپنی شادی سے بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہیں اور وہاں ان کی ملاقات ابھے دیول سے ہوتی ہے جو واپس ہندوستان جانے میں ان کی مدد کرتے ہیں، اس دوران ہیپی کو کچھ لوگ اغوا بھی کرلیتے ہیں۔
مومل اس فلم میں ابھے دیول کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ہیپی کو واپس ابھے کے ساتھ ہندوستان پہنچائیں گی۔پاکستانی اداکارہ کا اس فلم میں بیحد دلکش انداز پیش کیا گیا ہے۔فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ رواں سال 19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Ronda Rousey
Lydia Hearst
guru randhawa
Paris Hilton
Nusrat Fateh Ali Khan
Ali Sethi
haider sultan
Harrison Ford
Karan Singh Grover
Dianna Agron
Reham Khan
Alexis Bledel
Showbiz News In Urdu
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
آرٹس کونسل کے زیر اہتمام موسیقی کے مقابلے یکم جون سے ہوں گے،ڈپٹی کمشنرگجرات
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا