مومل شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ”ہیپی بھاگ جائیگی“ 19اگست کو ریلیز کی جائے گی

پیر 15 اگست 2016 13:12

مومل شیخ کی پہلی بالی ووڈ فلم ”ہیپی بھاگ جائیگی“ 19اگست کو ریلیز کی جائے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست۔2016ء) اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کی بالی ووڈ کی پہلی رومانس اور مزاح سے بھرپور فلم’ہیپی بھاگ جائے گی‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ‘ فلم 19اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہے جس کے بعد اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوتی ہے جو اسے واپس ہندوستان جانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھے دیول،جمی شیر گل،پیوش مشرا،ڈیانا پینٹی اور علی فضل بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ مزاح سے بھرپور فلم 19اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/08/2016 - 13:12:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :