مومل شیخ ’’ ہیپی بھاگ جائیگی‘‘ کے بعد بھارت میں مزید کام کرنے کی خواہاں

بدھ 7 دسمبر 2016 13:44

مومل شیخ ’’ ہیپی بھاگ جائیگی‘‘ کے بعد بھارت میں مزید کام کرنے کی خواہاں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جاوید شیخ کی بیٹی اور ٹی وی اداکارہ مومل شیخ کہتی ہیں کہ وہ بالی ووڈ میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ جاوید شیخ کی طرح ان کی اداکارہ بیٹی مومل شیخ بھی ان پاکستانی فنکاروں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں مقبول ہونے کے بعد اب بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

(جاری ہے)

مومل شیخ "ہیپی بھاگ جائے گی" کے ذریعے بھارتی فلم نگری میں انٹری دے چکی ہیں، فلم میں انہوں نے ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھایا ہے۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ میں کام کے حوالے سے مومل شیخ نے کہا کہ انہیں بھارت میں کام کر کے بہت مزہ آیا، لوگ ان سے بہت گرم جوشی سے ملے۔ اور انہیں بھارت میں گھر جیسا ہی محسوس ہو رہا تھا کیونکہ فلم کی شوٹنگ چندی گڑھ میں ہوئی ہے اور چندی گڑھ بھارتی صوبے پنجاب میں ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:44:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :