ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں ‘ اداکارہ نرما

منگل 4 اپریل 2017 12:44

ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں ‘ اداکارہ نرما
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2017ء) معروف اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کی تمام ٹی وی کمرشلزمیں بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا جارہا ہے اور اس اقدام سے پاکستانی فنکاروں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔

وقت اشاعت : 04/04/2017 - 12:44:10

Rlated Stars :