پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘اداکارہ و ماڈل نرما

جمعرات 6 اپریل 2017 13:53

پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ‘اداکارہ و ماڈل نرما
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء)اداکارہ و ماڈل نرما نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کو زوال آچکا ،اب پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا ،گھریلو مصروفیات کے باعث فی الحال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی ہے بہت جلد واپسی ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اناڑی اور جاہل پروڈیوسروں نے پنجابی فلموں میں فحاشی کو پرموٹ کر کے انڈسٹری کو بدنام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہمارے ملک میں سید نور ، حسن عسکری ، جونی ملک اور فیصل بخاری جیسے منجھے ہوئے باصلاحیت لوگ موجود ہیں مگر فنانسروں کی شدید کمی کے باعث زیادہ تعدادمیں پروڈکشن نہیں ہو رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 06/04/2017 - 13:53:45

Rlated Stars :