شبنم مجید کے استاد نصرت فتح علی کی زندگی میں انکی کمپوزیشن کے گائے ہوئے گانوں کی میوزیکل البم یوکے میں ریلیز

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:45

شبنم مجید کے استاد نصرت فتح علی کی زندگی میں انکی کمپوزیشن کے گائے ہوئے گانوں کی میوزیکل البم یوکے میں ریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان کی نامور گلوکارہ شبنم مجید کے استاد نصرت فتح علی خان کی زندگی میں ان کی کمپوزیشن کے گائے ہوئے 10گانوں کی میوزیکل البم یوکے میں ریلیز کردی گئی ۔ بتایاگیا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خا ن نے 2001ء میں اپنی زندگی میں ہی اپنی کمپوزیشن میں شبنم مجید کی آواز میں میوزیکل البم مکمل تھی ،اس البم کو بعد ازاں ریلیز بھی کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اب استاد نصرت فتح علی خان کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے والے اقبال بھٹی نے شبنم مجید کی میوزیکل البم ’’لگ گیا عشق دا ‘‘ کو یو کے میں ریلیز کردیا ہے جس کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔ میوزیکل البم کی کامیابی پر استاد راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، حمیرا ارشد سمیت دیگر گلوکاروںنے شبنم مجید کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمنائوں کااظہار بھی کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 12:45:30

Rlated Stars :