استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہکل منائی جائیگی

اس سالگرہ کی تقریب میں گلوکاروں کے علاوہ خاں صاحب کے عزیزواقارب بھی شرکت کریں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:53

استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہکل منائی جائیگی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہ کل13اکتوبر بروز جمعہ 4بجے لائل پورپکچرگیلری فرسٹ فلور میونسپل لائبریری بلڈنگ،نڑوالا چوک میں منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

استادنصرت فتح علی خاں میموریل میوزک اکیڈمی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس سالگرہ کی تقریب میں گلوکاروں کے علاوہ خاں صاحب کے عزیزواقارب بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں کیک کاٹا جائے گا ۔یاد رہے نصرت فتح علی خاں13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے انھوں نے اپنی سحرانگیزآواز سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی انکے گائے ہوئے گیت، غزل اور قوالیاں آج بھی پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 11:53:16

Rlated Stars :