استاد نصرت فتح علی خان سے متاثر ہوں ‘اے آر رحمان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:03

استاد نصرت فتح علی خان سے متاثر ہوں ‘اے آر رحمان
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء) معروف موسیقار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان سے متاثر ہیں ‘وہ اپنے کام میں جدت لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اے آر رحمان نے استاد نصرت فتح علی خان کو جینئس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بنائی گئی منفرد دھنوں نے انہیں بہت متاثر کیا۔بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے بتایا کہ وہ دھنیں رات میں تخلیق کرتے ہیں ‘گیارہ بارہ برس کی عمر سے سروں سے جو رشتہ قائم ہوا وہ اب تک جاری ہے۔اے آر رحمان نے کہا کہ وہ ہروقت اپنے کام میں جدت لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/09/2016 - 13:03:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :