ترقی حاصل کرنے کے لئے بریک ضروری ہے، پرنیتی چوپڑا

بدھ 10 مئی 2017 13:50

ترقی حاصل کرنے کے لئے بریک ضروری ہے، پرنیتی چوپڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ ترقی حاصل کرنے کے لئے بریک ضروری ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 28سالہ اداکارہ پرنیتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اکھٹی 6فلموں میں کام کیا ہے اور اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں کچھ آرام کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ کہیں جائیں گی نہیں بلکہ چھٹیوں کے دوران وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کی تعمیر بھی کروائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ وقت آرام کرنے سے انسان کو خود کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/05/2017 - 13:50:33

Rlated Stars :