ْفلم انڈسٹری میں اداکارائوں اور اداکاروں کے معاوضوں میںفرق ختم ہونا چاہیئے ،پرینیتی چوپڑا

جمعہ 12 مئی 2017 11:53

ْفلم انڈسٹری میں اداکارائوں اور اداکاروں کے معاوضوں میںفرق ختم ہونا چاہیئے ،پرینیتی چوپڑا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں معاوضے کے حوالہ سے اداکارائوں اور اداکاروں کے درمیان عدم مساوات روا رکھی جاتی ہے اوراسے تبدیل ہونا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں میں فلم انڈسٹری کا رویہ غیر معقول ہے اور وہ انڈسٹری میں تبدیلیوں کے لئے پر امید ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عامر خان نے ایک بار کہا کہ مرد اداکار زیادہ سے زیادہ کما سکتے ہیں جس پر پرینیتی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا بھی فلم میں مرکزی کردار ہوتا ہے تو اسے بھی مرد اداکار کے برابر اور مناسب ادائیگی کی جانی چاہیئے لیکن انڈسٹری میں اداکارائوں کے ساتھ عدم مساوات روا رکھی جاتی ہے اور اسے تبدیل ہونا چاہیئے ۔

وقت اشاعت : 12/05/2017 - 11:53:21

Rlated Stars :