ہالی وڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کے ریلیز ہونے پر بہت خوش ہوں، پرینکا چوپڑا

جمعرات 25 مئی 2017 11:22

ہالی وڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کے ریلیز ہونے پر بہت خوش ہوں، پرینکا چوپڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑاکا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی ہالی وڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کے ریلیز ہونے پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

پرینکا کی ریلیز ہونے والی یہ چوتھی ہالی وڈ فلم ہے، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم کے ہدایتکار سیتھ گورڈن ہیں۔ فلم’’بے واچ ‘‘ کی کہانی ٹی وی سیریز’’بے واچ‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم میں دویان جھونسن ،زیک افرون،الگزنڈرا،کیلے روہربچ، جون باساور اور پرینکا چوپڑا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 25/05/2017 - 11:22:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :