پریانکا کے بعد پرینیتی کا بھی’گستاخیاں‘ کرنے سے انکار

ْفلم ’گستاخیاں‘ کی کہانی دو مشہور شعراء ساحر لدھیانوی اور امریتا پریتم پر مبنی ہے ،ْرپورٹ

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 11:44

پریانکا کے بعد پرینیتی کا بھی’گستاخیاں‘ کرنے سے انکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم گستاخیاں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے سب سے پہلے اس فلم کی پیشکش خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کی تھی تاہم ہالی وڈ فلموں اور سیریز میں مصروفیات کے باعث پریانکا نے انکار کردیا تھا جس کے بعدیہ آفر ان کی کزن پرینیتی چوپڑا کو دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دونوں اداکاراؤں نے اس حوالے سے بات کی جس میں پریانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرینیتی کو سمجھایا ہے کہ ابھی ان کی کیرئیر کی شروعات ہے اور ان کیلئے یہ بہت چیلنجنگ فلم ہوگی۔دوسری جانب پرینیتی نے فلم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آنے والی دو فلم نمستے کینیڈا اور سندیپ اور پنکی فرار میں مصروف ہیں جس کے باعث ان کے پاس وقت نہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں اداکاراؤں کے انکار کے بعد فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے فی الحال کسی نئی اداکارہ کا نام اعلان نہیں کیا ۔فلم ’گستاخیاں‘ کی کہانی دو مشہور شعراء ساحر لدھیانوی اور امریتا پریتم پر مبنی ہے۔واضح رہے کے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کے مرکزی کرداروں میں دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 28/10/2017 - 11:44:57

Rlated Stars :