فلم ’’ شوٹ گن شادی ‘‘ میں مرکزی کردارکے لئے پرینیتی چوپڑا سے رابطے

پیر 14 مئی 2018 12:56

فلم ’’ شوٹ گن شادی ‘‘ میں مرکزی کردارکے لئے پرینیتی چوپڑا سے رابطے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارسدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم ’’ شوٹ گن شادی ‘‘ کے لئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے رابطے بڑھا لئے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز ایکتا کپور کی نئی فلم ’’شوٹ گن شادی ‘‘ میں اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے رابطے کئے گئے ہیں اور انہیں فلم کا سکرپٹ بھی پسند آیا ہے لیکن ابھی پرینیتی نے کام کرنے کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے کردار کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس کے لئے بھوجپوری زبان بھی سیکھ رہے ہیں، فلم کی کہانی بھارتی ریاست بہار میں دلہے کے اغواء کے گرد گھومتی ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2018 - 12:56:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :