فلم ’’دل چاہتا ہے ‘‘ کی ریلیزکو 17سال مکمل

منگل 24 جولائی 2018 13:04

فلم ’’دل چاہتا ہے ‘‘ کی ریلیزکو 17سال مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’دل چاہتا ہے ‘‘ کی ریلیزکو 17سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار فرحان اختر کی فلم ’’دل چاہتا ہے ‘‘ 24 جولائی 2001ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار عامر خان، سیف علی خان، اکشے کھنہ اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا، فلم کی عکسبندی ممبئی اور سڈنی میں کی گئی جس کی کہانی 3دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے ہیں لیکن بعد ازاں الگ الگ زندگی گزرتے ہیں، فلم کوشائقین نے بے حد پسند کیاجبکہ اسے بہترین فلم کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 24/07/2018 - 13:04:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :