ڈینس جوناس کی مدھو چوپڑا کے ساتھ پرینکا کی منگنی کی تقریب میں پنجابی گانے پر کیے گئے ڈانس کی وڈیو جاری

بدھ 29 اگست 2018 14:08

ڈینس جوناس کی مدھو چوپڑا کے ساتھ پرینکا کی منگنی کی تقریب میں پنجابی گانے پر کیے گئے ڈانس کی وڈیو جاری
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) ہالی وڈ گلوکار نک جوناس کی والدہ ڈینس جوناس نے پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑا کے ساتھ منگنی کی تقریب میں پنجابی گانے پر کیے گئے ڈانس کی وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ گلوکارنک جونس اور پرینکا چوپڑا کی حال ہی میں منگنی ہوئی ہے اور اس تقریب میں نک کے والدین اور دیگر نے شرکت کی ،تقریب میں نک کی والدہ اور پرینکا کی والدہ نے مل کر پنجابی گانے پر ڈانس کیا اور اب ڈینس جوناس نے انسٹاگرام پر ڈانس وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں مدھو چوپڑا کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا ڈانس برداشت کیا اور میں انہیں بہت یاد کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 29/08/2018 - 14:08:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :