اجازت ہو تو تمہارے شوہر سے شادی کرلوں‘پرینیتی چوپڑا کا کرینہ کپور کو سوال

ْاداکارہ پرینیتی چوپڑا کا اپنی کزن پریانکا چوپڑا کی شادی پر سب سے پہلے ڈانس کرنے کا اعلان

منگل 23 اکتوبر 2018 12:42

اجازت ہو تو تمہارے شوہر سے شادی کرلوں‘پرینیتی چوپڑا کا کرینہ کپور کو سوال
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جن کی حال ہی میں کامیڈی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ ریلیز ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی کزن پریانکا چوپڑا کی شادی پر سب سے پہلے ڈانس کریں گی۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے تو یہ منصوبہ بھی بنالیا ہے کہ وہ اپنی کزن کے ہونے والے شوہر یعنی نک جونس سے جوتا چرائی کی رسم کے دوران کروڑوں روپے بھی بٹوریں گی۔

تاہم ان کی 30 ویں سالگرہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں شائع خبروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ ماضی میں خود سے 18 سال بڑے سیف علی خان سے عشق کا اظہار کر چکی ہیں۔ماضی میں پرینتی چوپڑا کہہ چکی ہیں کہ وہ سیف علی خان کو دل و جان سے چاہتی ہیں اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے 2014 میں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی سیف علی خان کو اسکرین پر دیکھتی آ رہی ہیں اور جنون کی حد تک ان کی دیوانی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے سیف علی خان کے حوالے سے اپنے جذبات اور عشق کا ذکر ان کی اہلیہ کرینہ کپور سے بھی کردیا ہے، جنہوں نے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرینہ کپور کو کہا تھا کہ ‘اگر اجازت ہو تو میں ان کے شوہر سے شادی کرلوں-اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ایسے جوابات پر کرینہ کپور نے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ ‘کوئی بات‘ نہیں۔تاہم اب پرینیتی چوپڑا کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبریں ہیں کہ وہ ارجن کپور کے ساتھ تعلقات میں ہیں، لیکن تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔ماضی میں پرینیتی چوپڑا کا نام سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 12:42:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :