پوجا بھٹ بلاک بسٹر مووی سڑک کا سیکوئل بنائیں گی

بدھ 10 مئی 2017 13:25

پوجا بھٹ بلاک بسٹر مووی سڑک کا سیکوئل بنائیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ 26 سال پہلے آنے والی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سڑک کا دوسرا حصہ بنانے جارہے ہیں۔ فلم کی ہیروئن کیلئے عالیہ بھٹ پر غور کیا جارہا ہے۔بالی ووڈ کے نامور رائٹر، ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ 1991 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم سڑک کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاک بسٹر مووی سڑک میں پوجا بھٹ اور سنجے دت نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور فلم نے زبردست کمائی کے ساتھ ساتھ شائقین کے دلوں میں جگہ بھی بنائی تھی۔

فلم کے دوسرے حصوے سڑک 2 کے حوالے سے پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے والد صاحب سڑک 2 کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا میں یہ بات بھی عام ہے کہ سڑک 2 کیلئے عالیہ بھٹ کو ہیروئن کے روپ میں دیکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/05/2017 - 13:25:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :