مہیش بھٹ، عالیہ کی زندگی میں آنے والے ہر شخص سے جلتے ہیں

بدھ 12 اگست 2015 14:20

مہیش بھٹ، عالیہ کی زندگی میں آنے والے ہر شخص سے جلتے ہیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بالی ووڈ فلمساز مہیش بھٹ کی اپنی بیٹیوں پوجا بھٹ اورعالیہ بھٹ سے محبت سے پوری انڈسٹری واقف ہے، مہیش بھٹ کا کہنا ہے ان کی عالیہ بھٹ سے محبت ایسی ہے کہ اس کی زندگی میں آنے والے ہر فرد سے انہیں حسد محسوس ہوتا ہے۔ عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ باپ بیٹی کا رشتہ بے حد انمول اور قیمتی ہوتا ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ان کے والد ان کے گرد موجود لوگوں سے حسد محسوس کرتے ہیں۔

عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم” شاندار “کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں موجود تھیں۔ اس فلم میں عالیہ اور پنکج کپور باپ بیٹی ہیں اور ان کے درمیان بھی تقریباً وہی رشتہ دکھایا گیا ہے جو اس سے قبل مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کی فلم” دل ہے کہ مانتا نہیں“ میں دکھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس فلم میں باپ بیٹی کے تعلق کا اصل زندگی میں اپنے والد سے تعلق کا موازنہ کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ میرے والد میری زندگی میں موجود کسی بھی شخص سے جل جاتے ہیں، چاہے وہ کوئی بھی شخص کیوں نہ ہو۔

فلم شاندار میں بھی یہی تعلق دکھایا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ شائقین اس فلم سے خود کو جڑا ہوا محسوس کریں گے۔شادی کی تھیم والی یہ فلم 22اکتوبر کو ریلیز ہوگی، اسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس میں عالیہ بھٹ اور پنکج کپور کے علاوہ شاہد کپور دکھائی دیں گے۔ وکاس بھل اس کے ڈائریکٹر ہیں

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 14:20:41

Rlated Stars :