پوجا بھٹ ایک اور بولڈ قدم اٹھانے کیلئے تیار

بدھ 10 فروری 2016 13:31

پوجا بھٹ ایک اور بولڈ قدم اٹھانے کیلئے تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ و ہدایتکارہ پوجا بھٹ انڈسٹری میں اپنے بولڈ اقدامات کی بنا پر خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ اداکارہ کم ہدایتکارہ نے فنی سفر کے دوران کئی ایک بولڈ فلموں میں اداکاری کے ساتھ فلمسازی بھی کی۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق پوجا بھٹ جلد خواتین کے انزال کے موضوع پر مبنی اپنی ویب سیریز لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی ویب سیریز کے متعلق بتایا وہ اپنی سیریز میں 12مختلف خواتین کی کہانیاں شیئر کریں گی۔

(جاری ہے)

پوجا بھٹ کی جانب سے اپنی پہلی ویب سیریز کو ”اوہ“ کا نام دیا گیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو اب مردوں کے بنائے ہوئے خول سے باہر آکر حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین اس وقت تک خود مختار نہیں ہو سکتیں جب تک انھیں معاشی اور جنسی آزادی نہ دی جائے۔انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی عورت اپنی مرضی سے شادی ، بچے ، جنسی عمل اور اسقاط حمل جیسے عمل کرنے سے عاری ہے۔پوجا نے کہا کہ خواتین کو اب مردوں کی بنائی ہوئی دیو مالائی کہانیوں سے باہر نکل سوچنا چاہیے تاکہ وہ خود مختار ہو سکیں

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 13:31:30

Rlated Stars :