پوجا بھٹ نے18برس بعد دوبارہ بڑی سکرین پر جلوے دکھانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 25 فروری 2016 14:04

پوجا بھٹ نے18برس بعد دوبارہ بڑی سکرین پر جلوے دکھانے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے18برس کے وقفے کے بعد بڑی سکرین پر جلوے دکھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد والد مہیش بھٹ کی تحریر کردہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔ اداکارہ پوجا بھٹ نے1989ء میں پہلی فلم ”ڈیڈی“سے بولی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

(جاری ہے)

ڈیڈی درحقیقت ایسی لڑکی کہانی تھی جو اپنے شرابی والد کو اپنی غیر مشروط محبت سے شراب کی لت سے نجات دلا کے زندگی کی نئی راہ دکھاتی ہے۔ 43سالہ اداکارہ نے بتایا کہ انکی اس فلم کی کہانی ڈیڈی کے بالکل الٹ ہوگی۔واضح رہے اداکارہ فنی سفر کے دوران ”سڑک“اور ”پھر تیری کہانی یاد آئی“ جیسی شاندار فلموں میں عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔اداکارہ کو آخری مرتبہ فلم”زخم“میں دیکھا گیا تھا۔یاد رہے اداکارہ بطور ڈائریکٹر آجکل جسم فرنچائز کی نئی فلم ”جسم3“کی تیاریوں میں مصروف ہیں

وقت اشاعت : 25/02/2016 - 14:04:33

Rlated Stars :