ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان آکر بہت اچھا لگا کیونکہ یہاں کے لوگ ہمیشہ پیار کرتے ہیں

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی پاکستان پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:13

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان آکر بہت اچھا لگا کیونکہ یہاں کے لوگ ہمیشہ پیار کرتے ہیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) معروف بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی پہنچ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان آکر بہت اچھا لگا کیونکہ یہاں کے لوگ ہمیشہ پیار کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پوجابھٹ کا کہنا تھا کہ نجی دورے پر پاکستان آئی ہوں ٬ جب بھارت سے پروازیں پاکستان آرہی ہیں اور راستے کھلے ہیں اداکار بھی آتے ہیں گے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے قریبی ذرائع کے مطابق پوجابھٹ فیشن ویک میں شرکت کے لیے پاکستان آئی ہیں اور فیسٹیول کے دوسرے روز ریمپ پر واک بھی کریں گی۔ یاد رہے گزشتہ سال پوجا بھٹ نے گلوکار علی عظت کے ساتھ کیٹ واک کی تھی٬ علاوہ ازیں اداکارہ ایور ریڈی فلم کے چیف ایگزیکٹو ستیش آنند سے بھی ملاقات کریں گی۔ یہ فلم پاک بھارت امن اور دوستی پر مبنی ہے۔
وقت اشاعت : 28/10/2016 - 14:13:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :