بھارتی گلو کار سونو نگھم کے اذان کے بارے میں ناز یبا بیان کے بعد سوشل میڈ یا پر ہنگامہ بر پا ہو گیا ،ْگلوکار پر شدید تنقید

گلو کار کو متنازعہ بیان دینے کے بعد بھارت میں بھی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ،ْ بالی ووڈ سے فلمی ستاروں کے اذان کے حق میں بیان آنے شروع

منگل 18 اپریل 2017 14:08

بھارتی گلو کار سونو نگھم کے اذان کے بارے میں ناز یبا بیان کے بعد سوشل میڈ یا پر ہنگامہ بر پا ہو گیا ،ْگلوکار پر شدید تنقید
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) بھارتی گلو کار سونو نگھم کے اذان کے بارے میں ناز یبا بیان کے بعد سوشل میڈ یا پر ہنگامہ بر پا ہو گیا ہے ،گلو کار کو متنازعہ بیان دینے کے بعد بھارت میں بھی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا اور اب بالی ووڈ سے بھی فلمی ستاروں کے اذان کے حق میں بیان آنے شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونو نگھم متنازعہ بیان دینے کے بعد ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ،ْسونو نگھم نامی ہیش ٹیگ میں بھارت کے شہری محمد انس خان نے پریانکا چوپڑا کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اذان کے حوالے سے اپنے خوبصورت تجربے کا تذکر ہ کر رہی ہیں،معروف اداکارہ نے کہا کہ بھوپال میں سب سے دلچسپ چیز جو میں نے دیکھی ہے اور جس کا میں انتظار کرتی ہوں ،وہ شام کو اذان کا وقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹیرس پر بیٹھتی ہوں ،جب اذان کا وقت آتا ہے تو پورے بھوپال میں اذان کی آواز آتی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ جس ٹیرس پر میں بیٹھتی ہوں وہاں چھ مساجد سے آواز آتی ہے ،وہ پانچ منٹ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 14:08:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :