ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہی ، رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ سے تعلقات کے بارے سوال پر جواب

جمعہ 13 جولائی 2018 11:32

ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہی ، رنبیر کپور کا عالیہ بھٹ سے تعلقات کے بارے سوال پر جواب
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) با لی وڈ ادا کا ررنبیرکپور اور اداکارہ عا لیہ بھٹ کے تعلقا ت کے با رے میں سب ہی جا نتے ہیں،دونوں کو متعدد بار اکٹھا بھی دیکھا گیا ہے۔بھا رتی ذرا ئع ابلاغ کے مطا بق دو نوں اد اکا رہدا یتکا ر آیا ن مکر جی کی فلم’’بھرہمسترا‘‘ کی عکسبندی کے دوران محبت میں گر فتا ر ہو ئے۔

(جاری ہے)

ایکفلمی جریدے کوانٹرویو دیتے ہو ئے رنبیر کپور نے اپنے اور عالیہ بھٹ کے تعلقا ت کے بارے میں پہلے بھی یہی کہا ہے کہ’’ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے‘‘ ،اداکا روں کے مداح دونوں کے تعلقا ت کو آگے بڑھتا دیکھنا چا یتے ہیں۔

حا ل ہی میں رنبیر کپو ر کو عا لیہ بھٹ کے گھر میں بھی دیکھا گیا ہے۔دونوں اداکار پہلی با ر ’’بھرہمسترا‘‘میں دکھائی دیں گے۔فلم کی دیگر کا سٹ میں رنبیر اور عا لیہ کے ساتھ امیتابھ بچن اور مو نی رائے بھی شا مل ہیں۔فلم کے پروڈوسر کرن جو ہر ہیں۔فلم اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 13/07/2018 - 11:32:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :