کرائے دار نے رنبیر کپور پر 50لاکھ روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا

رنبیر کپور نے معاہدے کی پاسداری نہ کرتے ہوئے مقررہ وقت پورا ہونے سے قبل ہی گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا

اتوار 22 جولائی 2018 11:40

کرائے دار نے رنبیر کپور پر 50لاکھ روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) رپورٹس کے مطابق اداکار کا بھارتی شہر پونے میں ایک اپارٹمنٹ ہے جسے انہوں نے شیتل سوریاونشی نامی ایک شخص کو کرائے پر دے رکھا تھا تاہم اب اس کرائے دار نے رنبیر کپور پر گھر سے بے دخل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر 50 لاکھ روپے ہرجانے کا کیس دائر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شیتل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے رنبیر کپور سے یہ اپارٹمنٹ ماہانہ 4 لاکھ روپے کرائے پر ایک سال کیلئے حاصل کیا تھا اور اس کیلئے انہوں نے 24 لاکھ روپے بطور بیعانہ جمع کروایا تھا لیکن رنبیر کپور نے معاہدے کی پاسداری نہ کرتے ہوئے مقررہ وقت پورا ہونے سے قبل ہی گھر خالی کرنے کا حکم دیدیا۔

اس معاملے پر رنبیر کپور نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا انہوں نے شیتل کو اپارٹمنٹ خالی کرنے کیلئے نہیں کہا بلکہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسے خالی کیا ہے اور 3 مہینے کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا جسے بیعانے کی رقم سے کاٹ لیا گیا ہے، کیس کی اگلی سماعت 28 اگست کو ہو گی۔
وقت اشاعت : 22/07/2018 - 11:40:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :