فلم ’’سرگم‘‘ کے ریمیک کے لئے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بہترین انتخاب ہوں گے، جیا پرادا

پیر 27 اگست 2018 13:18

فلم ’’سرگم‘‘ کے ریمیک کے لئے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بہترین انتخاب ہوں گے، جیا پرادا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ جیا پرادا نے کہا ہے کہ اگر ان کی فلم ’’سرگم‘‘ کا ریمیک بنا گیا تو اس کے لئے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بہترین انتخاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیا پرادا نے 1979ء میں بنائی گئی کامیاب فلم ’’سرگم‘‘ کے ریمیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی اس فلم کا ریمیک بنے کیونکہ یہ ہر دور کی فلم ہے جس میں اداکار رشی کپور کی جگہ رنبیر کپور بہترین انتخاب ثابت ہوں گے کیونکہ وہ ہر کردار کو عمدہ طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ میری جگہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں کیونکہ وہ خوبصورت، حساس اور قدرتی اداکاری صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

وقت اشاعت : 27/08/2018 - 13:18:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :