عالیہ بھٹ کا ایک بار رنبیر کے لیے اظہار محبت

عالیہ اور رنبیر کے گھر والے بھی اس رشتے کے حوالے سے خوش ہیں

پیر 17 ستمبر 2018 13:01

عالیہ بھٹ کا ایک بار رنبیر کے لیے اظہار محبت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی دوستی کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جہاں دونوں ہی اداکار ڈھکے چھپے ل?فظوں میں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر ہی چکے ہیں جب کہ دونوں کے خاندان بھی ان کے رشتے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

اب ایک بار پھر اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیرکپور کی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرائی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رنبیرکے ساتھ وہ بہت خوش ہیں۔واضح رہے کہ نئی فلم ’’براہماسترا‘‘ میں عالیہ بھٹ کے مدمقابل اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے دونوں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 17/09/2018 - 13:01:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :