میری دادی کرشنا راج کپور دادا راج کپور کے کام کی بہت بڑی نقاد تھیں، رنبیر کپور

منگل 2 اکتوبر 2018 13:26

میری دادی کرشنا راج کپور دادا راج کپور کے کام کی بہت بڑی نقاد تھیں، رنبیر کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ دادی کرشنا راج کپور دادا راج کپور کے کام کی بہت بڑی نقاد تھیں اور دادا فلموں کے متعلق دادی کے مشورے کو سنجیدگی سے لیتے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے حالیہ انٹرویو میں دادی کرشنا راج کپور سے متعلق دلچسپ واقعات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے برعکس دادی کرشنا راج کپور کو فلموں کے متعلق بہت زیادہ معلومات تھیں،ایک روز دادا نے اپنی فلم کے متعلق دادی کی رائے جاننے کے لئے انہیں رات کو جگایا اور سٹوڈیو لے کر گئے، دادا ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے کہ دادی ان کی تمام فلمیں دیکھیں اور یہی نہیں وہ فلموں کے متعلق دادی کے مشورے کو سنجیدگی سے لیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد رشی کپور کی فلم ’’بوبی‘‘ کا کلائمیکس دیکھنے کے بعد دادی نے کہا کہ انہوں نے یہ فلم کیوں کی جس میں اتنی مشکلات دیکھنے کے بعد ہیرو اور ہیروئن کو مار دیا جاتا ہے جس کے بعد دادا نے فلم کا کلائمیکس تبدیل کر دیا۔
وقت اشاعت : 02/10/2018 - 13:26:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :