رنبیر کپور کے ساتھ تعلق کا خاتمہ نعمت ثابت ہوا،کوئی پچھتاوے نہیں،کترینہ کیف

بدھ 5 دسمبر 2018 14:19

رنبیر کپور کے ساتھ تعلق کا خاتمہ نعمت ثابت ہوا،کوئی پچھتاوے نہیں،کترینہ کیف
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کو نعمت اور پچھتاوے کو بے کار جذبہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے ووگ میگزین کو انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں پہلی بار ہوا ہے کہمیں نے خود پر بھرپور توجہ دی ہے اور جب آپ اپنے اوپر توجہ دیتے ہیں تو اکثر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ خود کو نہیں جانتے، میں اب رنبیر کپور کے ساتھ تعلق ختم ہونے کو ایک نعمت کے طور پر دیکھتی ہوں کیونکہ اس سے مجھے خود کو اور اپنی پوری زندگی کو مختلف زاویے سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھتاوا بیکار ترین جذبہ ہے اورانہیں زندگی میں کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ زندگی گلزار ہے۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 14:19:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :