میڈیا ملک میں نفاق پیدا کرنے کاکام کررہا ہے، رندیپ ہودا

بدھ 31 مئی 2017 14:00

میڈیا ملک میں نفاق پیدا کرنے کاکام کررہا ہے، رندیپ ہودا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا نے کہا ہے کہ میڈیا ملک میں نفاق پیدا کرنے کاکام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رندیپ ہودا نے اپنے ایک ٹوئٹ میںکہاکہ میڈیا اور سوشل میڈیا عوام میں خوف اور عدم تحفظ پھیلنے کا ذمہ دار ہے جس میں مذہبی اور طبقے واری نفاق بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تو ہمارے اندر امن کا رحجان بنتا ہے۔ملک میں نفاق پیدا کرنے کاکام میڈیا کررہا ہے۔

وقت اشاعت : 31/05/2017 - 14:00:33

Rlated Stars :