ایشوریا رائے او ر رندیپ ہدا کو واہگہ بارڈر پر شوٹنگ کی اجازت نہ مل سکی

جمعہ 26 فروری 2016 12:47

ایشوریا رائے او ر رندیپ ہدا کو واہگہ بارڈر پر شوٹنگ کی اجازت نہ مل سکی

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور رندیپ ہدا آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سربجیت“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم پروڈیوسر سندیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20دنوں سے واہگہ بارڈر پر فلم کی شوٹنگ کیلئے اجازت حاصل کرنے کی کو شش کررہے ہیں تاہاہم تاحال ناکام ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ و ہ اور انکی 160افراد پر مشتمل ٹیم صرف ایک اوردن امرتسر میں رک کر شوٹنگ کی اجازت کا انتظار کریں گے کیونکہ وہ اتنے افراد کے اخراجات برادشت کے متحمل نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ منظر فلم کے اہم ترین مناظر میں سے ایک ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا پنجاب میں شوٹنگ کے دوران انھیں کسی بھی مقام پر فلمبندی کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں رہا بس امرتسر میں داخل ہوتے ہی مشکلات نے ان کی راہ روک لی۔فلم ڈائریکٹر امنگ کمار کا کہنا ہے کہ وہ ان مشکلات کی بنا پر فلم کی نمائش کی تاریخ آگے نہیں کریں گے۔واضح رہے سربجیت 20مئی کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 12:47:46

Rlated Stars :